حفاظتی بندوں سے تجاوزات ختم کی جائیں،ڈپٹی کمشنر کی متعلقہ حکام کو ہدایت

14 جولائی ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ممکنہ سیلاب سے نمٹنے بارےڈپٹی کمشنر وسیم حامد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شدید بارشوں کے پیش نظر شہر میں نکاسی آب کیلئے واسا سمیت تمام محکمے الرٹ ہیں جبکہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے حفاظتی بندوں کی اپ گریڈیشن اور تجاوزات ختم کی جائیں، ریسکیو،سول ڈیفنس و میونسپل کارپوریشن کی مشینری کی انسپکشن اورپی ڈی ایم اے کے سیلاب کے حوالے سے نقشوں کی مدد سے ایمرجنسی پلان تشکیل دیا جائے گا۔