لاہور(نمائندہ جنگ )چیف الیکشن کمشنرآف پاکستان سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدرانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے مسلسل کوشاں ہیں ، الیکشن کمیشن عوام کی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے۔چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے اوکاڑہ میں الیکشن کمیشن کے نوتعمیر شدہ دفتر کا افتتاح کردیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنرآف پاکستان نے نو تعمیر شدہ عمارت کا مکمل دورہ کیااور تعمیر کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نےصوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان ، ریجنل الیکشن کمشنر ساہیوال سید باسط علی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اوکاڑہ محمد شفیق، الیکشن آفیسر قمر حسنین مدثر اصغر اور زاہد کامران کو تعمیری منصوبہ بروقت مکمل کرنے پر مبارک باد دی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم عوام کے اعتماد کو بڑھانے اور انتخابات کے عمل کو بہتر بنانے کی ہماری کوششوں کا حصہ ہے۔انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ اس احسن اقدام سے اوکاڑہ کی عوام بہتر سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔نئے تعمیر کئے گئے دفتر میں جدید انفراسٹرکچر، اعلیٰ معیار کے کمیونیکیشن سسٹمز اور بہترین فائل مینجمنٹ سسٹم شامل ہیں جو الیکشن کے تمام مراحل کو زیادہ آسان اور مؤثر بنائیں گے۔ اس کے علاوہ، دفتر میں عوام کو الیکشن سے متعلق سہولیات مہیا کرنے کے تمام تر تقاضوں کو پورا کیا گیا ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...