پشاور،اسلام آباد(خبرایجنسی) تحریک انصاف کےرہنمائوں علی امین گنڈاپور، بیرسٹر علی ظفر، سلمان اکرم راجا اور شبلی فراز نے تحریک انصاف پرپابندی کے حوالے حکومتی پریس کانفرنس کومضحکہ خیزقراردیتے ہوئےکہا ہےکہ پابندی کا فیصلہ حکومتی خواہش سے زیادہ کچھ نہیں، اسے عوامی اور عدالتی سطح پر دیکھ لیں گے، فیصلے کوکوئی تسلیم نہیں کریگا، کیا یہ ملک صرف ان کا ہے کہ جو دل میں آئے فیصلہ کریں؟ اسی حکومت نے خود ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا، ان نااہلوں کو اپنی باتوں کے نتائج کا علم نہیں، یہ کس آئین اور کس قانون کے تحت آرٹیکل 6 لگا رہے ہیں ؟ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو ختم کرنا اتنا آسان نہیں۔ تفصلات کےمطابق حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ حکومت کو اپنا خاتمہ نظر آرہا ہے اس لئے یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور احمقانہ بیانات دے رہے ہیں، پی ٹی آئی پر پابندی کس بنیاد پر لگائی جائے گی؟ ہم نے پہلے بھی ان کا مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ مقبول سیاسی جماعت پر پابندی کا فیصلہ حکومتی خواہش سے زیادہ کچھ نہیں، یہ سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے حکومتی پریس کانفرنس کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ان نااہلوں کو اپنی باتوں کے نتائج کا علم نہیں ہے۔ افسوس اس بات کا ہے ملک کا کسی کو خیال نہیں۔حکومتی پریس کانفرنس میں دیکھنے کی کوئی چیز نہیں، بس سننے کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو روکنے کا کوئی اور طریقہ کامیاب نہ ہوا۔ یہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگا کر بھی دیکھ لیں۔شبلی فراز نے کہا کہ منفی سوچ والی یہ خود کو جمہوری پارٹیاں کہتی ہیں، یہ ملک کو مزید انتشار کی جانب لے کر جانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسا کوئی بھی فیصلہ ایک دم سیاسی عدم استحکام پیدا کرے گا۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت پر پابندی سپریم کورٹ سمیت کوئی عدالت تسلیم نہیں کرے گی، سپریم کورٹ سیاسی انتقامی کارروائیوں کا فوری نوٹس لے ، انہوں نے کہاکہ حکومت کے پاس پابندی لگانے کی کوئی آپشن نہیں ہے، پابندی لگانا آرٹیکل 17کی خلاف ورزی ہوگی اور دہشتگرد پارٹی پر بھی پابندی کیلئے سپریم کورٹ جانا پڑتا ہے، یہ کس آئین اور کس قانون کے تحت آرٹیکل6لگا رہے ہیں ؟ میرے پاس افسوس کے علاوہ کوئی الفاط نہیں ہیں۔بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہم انہیں ہر سطح پر دیکھ لیں گے، عوامی سطح پر اور عدالتی سطح پر بھی دیکھ لیں گے، یہ جانتے ہیں ان کا فراڈ منظرعام پر آنے والا ہے، ہم فراڈ کے چھپانے پر ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ بے وقوفانہ بات ہے یہ کہنا کہ پی ٹی آئی ملکی سالمیت کے خلاف چل رہی ہے ، ان کا ارادہ صرف عوام کی آواز اور جمہوریت کو ختم کرنا ہے، ہمارا خیال نہیں تھا کہ یہ اتنے بے وقوف ہوں گے۔
دہلی بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجر یوال کو ایکسائز پالیسی بدعنوانی مقدمے میں ضمانت...
سری نگرمقبوضہ کشمیر میں متحدہ مجلس علماء اور مسلم پرسنل لا بورڈ نے بھارتی حکومت کے مجوزہ وقف ترمیمی بل2024کی...
لاہور لاہور میں ڈیرہ غازی خان کوئٹہ روڈ پر سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے2دہشت گرد...
سانگلہ ہل مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وژن پر متحد ہو کر عوامی...
لکھنؤ بھارتی ریاست اترپردیش کی ایک عدالت نے2021میں مذہب کی تبدیلی سے متعلق ایک کیس میں معروف اسلامی سکالر...
سری نگر مقبوضہ کشمیر میں مودی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل دوسرے...
پشاور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہم یہاں غریب سائلین کوچھوڑ کر سیاسی...
ریاض سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی میں بے گھر فلسطینیوں کے ایک سکول کو اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے...