راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی سول عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے معطل رکن شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔شیر افضل مروت کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری سول جج ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے جاری کیے۔شیر افضل مروت کی عدالت میں عدم حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے)نے مقدمہ کر رکھا ہے۔عدالتی حکم کے مطابق شیر افضل مروت یا ان کے وکیل عدالت حاضر نہ ہوئے جس پر وارنٹ جای کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ شیر افضل مروت نے 2023 میں الزام لگایا تھا کہ آر ڈی اے نے ان کا گھر مسمار کردیا ہے جبکہ راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے موقف اپنایا تھا کہ شیر افضل مروت جس پراپرٹی کی بات کر رہے ہیں، وہ سکیم ہی غیر قانونی ہے، نوٹسز کا جواب نہ دینے پر مالکان کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا ہے۔
گوجرانوالہ گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر 2بھائیوں سمیت 4افراد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔مقتولین کو اس...
اسلام آباد الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر وضاحت کامعاملہ ، ڈپٹی رجسٹرار نے 8 ججز کی جانب سے جاری وضاحت پر...
پشاورخیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا، مشعال یوسفزئی کو وزیر اعلیٰ کا معاون بنایا جائے گا۔...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ پوری تجارت...
ڈھاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی اہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی کوششوں میں مدد دینے کا...
واشنگٹن ریاست فلوریڈا میں ایک مبینہ حملے میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر بال بال بچ گئے جب کہ حملہ آور کو حراست...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے پی بی 36 میں الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ری پولنگ کے خلاف اپیل مسترد...
اسلام آ باد امریکا کے قائم مقام انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور جان باس 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ امریکی...