عوام کیلئے ریلیف اقدامات پرہمیشہ پی ٹی آئی کو تکلیف کیوں ہوتی ہے؟عظمیٰ بخاری

16 جولائی ، 2024

لاہور ( این این آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے قاسم سوری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے مسٹر آئین شکن اور پانچ سال سے سپریم کورٹ کے بھگوڑے،آپ لوگوں کا جینا مرنا پروپیگنڈے،جھوٹ اور من گھڑت کہانیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے آپ لوگوں کو مریم نواز کے ہر فلاحی کام سے مروڑ اٹھتے، آپکا جعلی انقلابی مہاتما اور مولا جٹ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی گوگیوں، پنکیوں کے ساتھ کیا گل کھلاتے رہے وہ قوم کو بتائیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عوام کے لئے ریلیف کے اقدامات سے ہمیشہ پی ٹی آئی کو تکلیف کیوں ہوتی ہے؟