اسلام آباد(جنگ نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جب راستہ تصادم ہے تو پھر سب بے معنی ہے اور ایسے میں وہ پورا زور لگائیں گے اور ہم بھی اپنا پورا زور لگائیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ جب ہمیں جیلوں میں ڈالا جارہا تھا اور ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی تب بھی ہم بیٹھنے کو تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں مگر وہ (پی ٹی آئی) بیٹھنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب راستہ تصادم ہے تو پھر سب بے معنی ہے اور ایسے میں وہ پورا زور لگائیں گے اور ہم بھی اپنا پورا زور لگائیں گے، وہ اپنے کیسز غلط اور پراسیکیوشن اپنے کیسز کو ٹھیک ثابت کرنے کے لیے زور لگائے۔ وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے کنفیوژن مزید بڑھ گئی ہے، آئین میں اس حوالے سے پہلے ہی طریقہ طے ہے، آزاد اراکین نے سنی اتحاد کونسل کے حلف نامے دیے تھے، سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل گئی پی ٹی آئی نہیں مگر سیٹیں پی ٹی آئی کو ملیں، اب اگلے 29 دن منڈی لگے گی اور اس سے ہارس ٹریڈنگ کا سلسلہ چلے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم، الیکشن کمیشن اور ججز سمیت سب نے آئین کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے، فیصلہ کرنا ہے آئین پر چلنا ہے یا اپنے حلف کی خلاف ورزی کرنی ہے، دونوں چیزیں ساتھ نہیں ہوسکتی۔رانا ثنااللہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے استعفے والی بات پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ٹیکس کے معاملے پر استعفے کی بات کی تھی اس حوالے سے بعض جگہوں سے دباؤ ہے۔
گوجرانوالہ گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر 2بھائیوں سمیت 4افراد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔مقتولین کو اس...
اسلام آباد الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر وضاحت کامعاملہ ، ڈپٹی رجسٹرار نے 8 ججز کی جانب سے جاری وضاحت پر...
پشاورخیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا، مشعال یوسفزئی کو وزیر اعلیٰ کا معاون بنایا جائے گا۔...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ پوری تجارت...
ڈھاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی اہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی کوششوں میں مدد دینے کا...
واشنگٹن ریاست فلوریڈا میں ایک مبینہ حملے میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر بال بال بچ گئے جب کہ حملہ آور کو حراست...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے پی بی 36 میں الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ری پولنگ کے خلاف اپیل مسترد...
اسلام آ باد امریکا کے قائم مقام انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور جان باس 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ امریکی...