عدالتی فیصلے کے بعد حکمرانوں کے پائوں تلے سے زمین نکل چکی ہے، اسد قیصر

16 جولائی ، 2024

اسلام آباد (آئی این پی ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت حواس باختہ ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکمرانوں کے پاں تلے سے زمین نکل چکی ہے،حکومت جان چکی ہے اس کابچنامشکل ہے،ہم ہرفورم پر ان کامقابلہ کریں گے۔ حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ہمارے خلاف کون سا حربہ انہوں نے اب تک استعمال نہیں کیا ؟ ان سے روزانہ غلطیاں ہو رہی ہیں، یہ حواس باختہ ہو رہے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کے پاں تلے سے زمین نکل چکی ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کو پتا چل گیا ہے کہ اب اس کابچنا مشکل ہے ، ہماری جدوجہد آئین اور قانون کے مطابق ہے، یہ اپنے اختیارات کے تحت جہاں جانا چاہے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جدوجہد جاری رہے گی ہم ہر فورم پر ان کا مقابلہ کریں گے۔