نیا توشہ خانہ ریفرنس،نیب ٹیم کی بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے تفتیش

16 جولائی ، 2024

راولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں نیب کی ٹیم نے تفتیش کی ۔ جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں دونوں ملزمان سے 3گھنٹے سے زائد تفتیش کی۔ نیب ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر مستنصر امام شاہ کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 8، 8 روز کا جسمانی ریمانڈ لیا تھا۔نیب نے 2 روز قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کیا تھا۔یاد رہے کہ 2 روز قبل ہی اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کر کے 7، 7 سال کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے دونوں کو کیس سے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔