اسٹیبلشمنٹ سے عام معافی کی اپیل کرتا ہوں، شیخ رشید

16 جولائی ، 2024

راولپنڈی(صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ ملک کے حالات خراب اور معیشت کی حالت تشویشناک ہے،بجلی کے نرخ بڑھائے جا رہے ہیں، آپ حالات اتنے خراب کر دیں گے کہ سنبھالے نہیں جائیں گے، نواز شریف نیا بیانیہ لائے گا اور عوام ذلیل ہونے کے لئے رہ جائے گی، عمران خان کو کیسے چھوڑیں گے،ہمیں کرینوں پر لٹکا دیں، سزا دیں لیکن ملک بچا لیں۔ شیخ رشید احمد نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بطور وزیر 5سال معافی دی۔ اسٹیبلشمنٹ سے عام معافی کی اپیل کرتا ہوں۔ صنم جاوید کو وکیل کے چیمبر سے اٹھایا ہے۔ پولیس نے اپنے ساتھ کچھ اور لوگوں کے وقار کا ستایاناس کیا۔ بہتر ہے ہمیں 2,2سال سزا بنتی ہے وہ دیتے تو کاٹ لیتے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ بجلی کے نرخ بڑھانے جا رہے ہیں،آپ اس ملک میں چھینا جھپٹی چاہتے ہیں آپ حالات اتنے خراب کر دیں گے کہ سنبھالے نہیں جائیں گے یہ سیاستدانوں کا کام نہیں ہے۔ غریب زندہ مر گیا ہے۔ ملک کینیا کی طرف جا رہا ہے۔ کے پی اور بلوچستان میں کیا حالات ہیں ملک میں لوگ اس حکومت پر لعنت بھیجتے ہیں خدا کے لئے اپنی عزت اور ملک بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ ملک کی معیشت ان سے نہیں سنبھل رہی۔ نواز شریف نیا بیانیہ لائے گا اور عوام ذلیل ہونے کیلئے رہ جائے گی۔ عمران خان کو کیسے چھوڑیں گے۔ روز کہتے ہیں وہ آرہا ہے وہ نہیں آرہا۔ قبر ایک اور مردے 3ہیں۔