اسلام آباد(صباح نیوز) مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے 35ارکان قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف سے وابستگی کے حلف نامے جمع کرا دیئے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے 9 ایم پی ایز نے بھی وابستگی سرٹیفکیٹ پارٹی کو جمع کرا دیئے، پنجاب سے 100 سے زائد ارکان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے سرٹیفکیٹ جمع کرائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور علی اصغر نے تاحال وابستگی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرائے، وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آزاد جیتے، سرٹیفکیٹ کے معاملے پر شش وپنج کا شکار ہیں۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی کے 70 سے زائد ممبران نے بھی حلف نامے جمع کرا دیئے۔ ذرائع کے مطابق ممبران نے حلف نامے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے پاس جمع کرائے، باقی ممبران بھی جلد حلف نامے جمع کرائیں گے۔ ممبران نے حلف نامے میں لکھا کہ پی ٹی آئی میں تھے اور رہیں گے، پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ہی الیکشن لڑا۔ پی ٹی آئی قیادت کی پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ سے متعلق مشاورت کا عمل جاری ہے۔
دہلی بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجر یوال کو ایکسائز پالیسی بدعنوانی مقدمے میں ضمانت...
سری نگرمقبوضہ کشمیر میں متحدہ مجلس علماء اور مسلم پرسنل لا بورڈ نے بھارتی حکومت کے مجوزہ وقف ترمیمی بل2024کی...
لاہور لاہور میں ڈیرہ غازی خان کوئٹہ روڈ پر سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے2دہشت گرد...
سانگلہ ہل مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وژن پر متحد ہو کر عوامی...
لکھنؤ بھارتی ریاست اترپردیش کی ایک عدالت نے2021میں مذہب کی تبدیلی سے متعلق ایک کیس میں معروف اسلامی سکالر...
سری نگر مقبوضہ کشمیر میں مودی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل دوسرے...
پشاور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہم یہاں غریب سائلین کوچھوڑ کر سیاسی...
ریاض سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی میں بے گھر فلسطینیوں کے ایک سکول کو اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے...