بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے دورہ چین کو سفارتی سرگرمیوں کا اہم حصہ قرار دیدیا

16 جولائی ، 2024

ڈھاکہ(جنگ نیوز) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اپنے حالیہ دورہ چین کو بنگلہ دیش کی سفارتی سرگرمیوں کا ایک اہم حصہ قرار دیا اورکہاہے کہ ہمارے درمیان بطور ایشیائی ممالک اقتصادی اوردیگرشعبوں میں طویل المدتی تعلقات قائم ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی سرکاری رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چین کے وزیر اعظم لی چیانگ کی دعوت پر شیخ حسینہ نے 8 سے 10 جولائی تک چین کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان بطور ایشیائی ممالک نہ صرف اقتصادی شعبے میں بلکہ روایتی تناظر میں بھی طویل المدتی تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں تحقیق، تعلیم، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، ٹیکنالوجی، ثقافت وغیرہ کے شعبوں میں روابط اور تعاون بنگلہ دیش اور چین کے دوطرفہ تعلقات کو بنگلہ دیش کی تعمیر میں آگے لے جائے گا جس کا خواب بابائے بنگلہ دیش شیخ مجیب الرحمٰن اور جدید سمارٹ بنگلہ دیش نے دیکھا تھا۔