اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ جو بائیڈن کے حکم پر جنرل باجوہ اوریہ لوگ اکٹھے ہوئے،ان لوگوں نے آئین سے غداری کی،یہ آرٹیکل 6کی بنیاد ہی نہیں سمجھ رہے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں انصاف لائرز فورم کے سیکرٹری جنرل معظم بٹ، رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار، عمر ڈار ،نیاز احمد نیازی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم رول آف لاکیلئے کام کررہے ہیں،حکمران آرٹیکل 6 کی بنیاد کو نہیں سمجھ رہے ، آئین کی حفاظت عوام کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ آئین سے غداری تو آپ لوگوں نے کی، 90 روز میں انتخابات نہیں کرائے گے، سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا ہے کہ آئین سے روگردانی کی گئی ،انہوں نے ہم سے ہمارا نشان چھینا اس کے باوجود ہم اسمبلی پہنچے،انہوں نے خواتین کی نشستوں کو چھینا ،پھر بھی ہم سرخرو ہوئے،آئین و قانون کے مطابق فیصلہ ہوا اور خواتین کی نشستیں ہمیں ملیں۔پی ٹی آئی رہنما کاکہنا تھا کہ ہماری جدوجہد بانی چئیرمین کی رہائی تک جاری رہے گی ،جوبائڈن کے آرڈر پر جنرل باجوہ اور یہ سب اکٹھے ہوگئے۔