لاہور (صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی، قائمہ کمیٹی سیاسی انتخابی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے منصورہ میں سیاسی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جیسے لک میں بھی انتخابی مہم خونی ہوگئی، دنیا بھر میں فساد پھیلانے والا امریکہ خود اپنی لگائی ہوئی آگ کی لپیٹ میں آگیا ہے، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ قابلِ مذمت ہے، امریکہ میں نفرت اور تشدد کا رجحان بڑھ رہا ہے، عالمی قیادت کے لیے یہ الارمنگ مرحلہ ہے. پائیدار جمہوریت اور دنیا بھر میں حق و انصاف کی بنیاد پر سیاسی جمہوری حقوق کی حفاظت ضروری ہوگئی ہے، مقامی، ریاستی اور عالمی سیاست میں نفرت اور تشدد کا رجحان پوری دنیا کی عوام کے لیے خطرناک ہے۔ امریکی صدارتی انتخاب صرف امریکہ نہیں پوری دنیا پر اثرات مرتب کرے گا. امریکی بے یقینی کے حالات میں ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کی پشت پر اسرائیل اور ہندوستان کی سازش اور ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اسرائیل اور بھارت کی خواہش ہے کہ امریکہ میں ایسا صدر آئے جو ان کا مددگار ہو۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ 26 جولائی کے لیے دھرنا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا بروقت، عوامی امنگوں اور جذبات کا ترجمان اور پریشانیوں کے ازالہ کے لیے بروقت فیصلہ ہے۔ اسلام آباد میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ ہوگا. عوام کے ریلیف کیلیے معاشرے کے تمام طبقات بھرپور پرجوش شرکت کریں گے۔
گوجرانوالہ گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر 2بھائیوں سمیت 4افراد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔مقتولین کو اس...
اسلام آباد الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر وضاحت کامعاملہ ، ڈپٹی رجسٹرار نے 8 ججز کی جانب سے جاری وضاحت پر...
پشاورخیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا، مشعال یوسفزئی کو وزیر اعلیٰ کا معاون بنایا جائے گا۔...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ پوری تجارت...
ڈھاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی اہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی کوششوں میں مدد دینے کا...
واشنگٹن ریاست فلوریڈا میں ایک مبینہ حملے میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر بال بال بچ گئے جب کہ حملہ آور کو حراست...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے پی بی 36 میں الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ری پولنگ کے خلاف اپیل مسترد...
اسلام آ باد امریکا کے قائم مقام انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور جان باس 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ امریکی...