لاہور: برطانوی جوڑےکاموبائل فون چرانے والا ملزم گرفتار

16 جولائی ، 2024

لاہور ( این این آئی) کربلا گامے شاہ میں مجلس کےدوران انگلینڈ آئے جوڑے کاموبائل چوری کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔موبائل فون چوریہونے پربرطانوی جوڑاداتا دربار تھانہ پہنچ گیا اور موبائل فون گمشدگی کی اطلاع دی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد حاصل کی اور ملزم کو گرفتار کر کے موبائل برآمد کرلیا۔بروقت رسپانس اور موبائل تلاش کرکے واپس دینے پر غیرملکی فیملی نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔