مظفرآباد (صباح نیوز)سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد برادری ازم سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت کرنا ہے۔میراحلقہ ہی میری برادر ہے۔ ہمارا مقصد عوام کی فلاح وبہبود اور حلقہ کی تعمیر وترقی ہے۔ عوام سے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کررہے ہیں۔ ہمارا ویژن حلقہ کی تعمیروترقی اورعوام کی خوشحالی ہے۔حلقہ کھاوڑہ کومثالی حلقہ بنائیں گے۔ حلقے میں برداری ازم کی بنیاد پر سیاست یا کام نہیں کرتا،عوام کی ضرورت کے مطابق کام کرتا ہوں حلقہ کے اندر 27کلو میٹر سڑک دی ہے وہاں میری برداری کا کوئی گھر نہیں ہے مجھے جب بھی موقع ملا بلا تخصیص لوگوں کے کام کئے ہیں آپ لوگ جس طرح کے فیصلے کریں گے تو مسائل ساری عمر حل نہیں ہوں گے،ایک شمولیتی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میری ساری زندگی جنگ رہی ہے کہ عوام آزادانہ طور پر جس کو مرضی ووٹ دیں عوام کو ان کی مرضی کے مطابق ووٹ ڈالنے دیا جائے،مجھے کوئی ووٹ دے یا نہ دے وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو جائے کیونکہ آپ کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے کسی اور جماعت کے پاس نہیں ہے۔ چوہدری لطیف اکبر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں نوجوانوں کیلئے بڑی گنجائش ہے وہ برادریوں کے بل بوتے پر نہ آئیں بلکہ اپنی محبت اور قابلیت کے بل بوتے پر آگے آئیں جو محنت کرے گا وہ آگے آئے گا۔
کراچی پولیس کی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتیوں کی نصف سنچری کرنے والے چچا اور بھتیجے کو گرفتار کرلیا۔پولیس...
اسلام آباد اسلام آباد پولیس نےمختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن کے دوران450مشکوک افراد ،360گھر وںاور...
نوشہروفیروز سندھ کے علاقے نوشہرو ں فیروز میں بے قابو کار نے موٹرسائیکل سوار3تین نوجوانوں کو کچل دیا جن دو...
کوئٹہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کاانعقاد بڑی کامیابی...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے لندن میں کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل...
اسلام آباد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے لئے مجوزہ آئینی ترمیم پاس کرانے کے لئے...
کوئٹہ بلوچستان بارکونسل نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں صدر مملکت،...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو پنجاب میں احتجاج کیلئے خیبر پختونخوا سے سرکاری...