علماء کرام سے اتحاد بین المسلمین کا درس دینے کی گزارش ہے، سلمان رفیق

16 جولائی ، 2024

لاہور (جنرل رپورٹر،اپنے نامہ نگارسے) صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی امن و امان سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ سلمان رفیق نےکہا کہ  علماء کرام سے اتحاد بین المسلمین کا درس دینے کی گزارش کرتے ہیں۔علاوہ ازیں سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ بعدازاں فتح گڑھ کی یوسی 143 میں قائم فیلڈ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، ورکنگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔