شہر میں لاکھوں کے ڈاکے،روپے اور زیورات سمیت قیمتی اشیا چھین لیں

16 جولائی ، 2024

لاہور(کرائم رپورٹرسے) فیکٹر ی ایر یا میں ڈاکوئوں نے منظور اسلم سے2لاکھ70ہزار روپے ، نو اں کوٹ میں ا ظفرعلی سے1لاکھ 80ہزار ،فیصل ٹا ئو ن میں یاسر سے 1لاکھ 60ہزار اور دیگر اشیا ،گو المنڈ ی میں کرم دین کے گھر سے 1لاکھ40ہز ار نقد ی اور زیو رات، شادبا غ میں انورکمال سے 1 لاکھ5ہز ار ،اچھرہ میں منیرالدین سے60ہزار ،شا ہد رہ میں عا صم سے55ہزار و موبائل چھین لیاگیا۔ اقبال ٹا ئو ن سے طاہر اورنصیر آ با د سےمحمود کی گاڑیاں ، نواں کوٹ سے ندیم، گلشن اقبال سےذیشان ، ڈیفنس سے عمران ، نشتر کالونی سے فیصل ، سبزی منڈی سے صابر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔