محکمہ داخلہ پنجاب کی عاشورہ کی تیاری اور پرامن انعقاد کیلئےاہم پیشرفت

16 جولائی ، 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے،اپنے نامہ نگار سے) محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے عاشورہ کی تیاری اور پرامن انعقاد کے لئے اہم پیشرفت ۔محکمہ داخلہ نے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز سے مکمل تیاری کے تصدیقی سرٹیفکیٹ حاصل کر لئے۔رپورٹ کے مطابق جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل کر لی گئی، لائیو مانیٹرنگ روم بھی قائم ہو چکے، پنجاب بھر کے کیمروں کی لائیو فیڈ محکمہ داخلہ کے سینٹرل کنٹرول روم سے منسلک کر دی گئی۔پنجاب بھر میں فوج اور رینجرز کے خصوصی دستوں کی تعیناتی، نقل و حمل اور قیام کا اہتمام بھی ہو چکا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ صوبہ بھر میں ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 اور میڈیکل کیمپ لگ گئے۔ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ کے ڈیش بورڈ میں تمام مجالس اور جلوسوں کی معلومات اپ لوڈ ہو رہی ہے۔