ادویات چوری کامعاملہ، جنرل ہسپتال کے2ملازمین کے کوارٹرز کی الاٹمنٹ منسوخ

16 جولائی ، 2024

لاہور (جنرل رپورٹر)جنرل ہسپتال انتظامیہ نے ادویات چوری میں ملوث فارمیسی ٹیکنیشن سلیم کے رہائشی کوارٹر کی الاٹمنٹ فوری طور پر منسوخ کر دی ،اسی طرح احمد رضا کو پناہ دینے کے الزام میں اس کے بھائی وارڈ اٹینڈنٹ عاطف رضا کے رہائشی کوارٹرز کی الاٹمنٹ بھی کینسل کر دی ہے۔