مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے، آئی جی

16 جولائی ، 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےہدایت کی کہ کنٹرول رومز اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے، نویں و دسویں محرم پر بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔