فوڈ اتھارٹی ،سبیلوں، لنگرخانوں کی چیکنگ

16 جولائی ، 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عاشورہ کے دنوں میں سبیلوں، لنگرخانوں اور پکوان سنٹرز کی چیکنگ کا آغاز کردیا ۔ خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئیں جو صوبہ بھر میں آج اورکل (9اور 10 محرم) کو 2 شفٹوں میں کام کرے گی۔