عدلیہ بچائو کمیٹی کاسینٹ انتخابات دوبارہ کروانے کامطالبہ

16 جولائی ، 2024

لاہور ( کورٹ رپورٹر) عدلیہ بچاؤ کمیٹی کے امتیاز رشید قریشی ، شہباز رشید قر یشی، اسلم گوندل، ڈاکٹر شاہد نصیر و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ اسمبلی میں موجود بڑی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوںکے تاریخی فیصلے کی روشنی میں قومی اسمبلی کی 25 ، پنجاب کی 27 ،کے پی 26 ،اور سندھ سے 2 نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو ملنے کے بعد سینٹ کے انتخابات از سر نو کروا نے کا مطالبہ کیا ہے۔