کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تباہ کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہو گی۔ٹیم کے اندر اتحاد اور اتفاق نظر آنا چاہیے۔ گروپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔گروپنگ پر مینجمنٹ کو سخت ایکشن لینا چاہیے۔ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی کھلاڑی کے بارے میری سفارش بھی نہ مانی جائےنئے کھلاڑیوں پر بھرپور سرمایہ کاری کریں گے۔کوچز مکمل بااختیار ہیں۔۔گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو فری ہینڈ دیا ہے ۔ لاہور میں پی سی بی کے اعلی سطحی اجلاس کے بعد محسن نقوی نےکرکٹ اور ٹیم کی کارکردگی کی بہتری کیلئے بڑے فیصلے کئے۔ وائٹ بال اور ٹیسٹ کے ہیڈ کوچز کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔پی سی بی اعلامیہ کے مطابق پاکستانی ٹیم کےہر کھلاڑی کا ہر 3 ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ لازمی ہو گا۔کھلاڑی کو لازما ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی۔
کراچی پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپئنز ٹرافی کے کیمپ کے ڈیلی الاؤنس کھلاڑیوں کو ادا کردئیے ہیں،کیمپ کے...
کراچی نیپال میں ہونے والی ساف ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ کاآغاز اسلام آباد میں...
کراچی اطلاعات ہیں کہ آؤٹ فیلڈ کی گھاس کی حالت ٹھیک نہیں ہے جگہ جگہ گہرے نشان ہیں۔ جبکہ مٹی بھی دکھائی دے رہی...
کراچی ملتان کی سخت گرمی نے انگلش کرکٹرز کا حال پوچھ لیا، گرمی کی وجہ سے ان کے چہروں پر پریشانی کے آثار نمایاں...
کابل افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر اور سابق کپتان راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ شادی افغان روایات...
کراچی جنوبی افریقا میں کھیلی جانے والی کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی سیبل سہیل نے کلاسک بینچ...
کراچیپاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیوں کو سر کر کے ملکی کوہ پیمائی کی...
کراچی آئی سی سی خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے روز دبئی میں جمعہ کی شب نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہراکر...