اولمپکس کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستانی ایتھلیٹس کو مشکلات کا سامنا

16 جولائی ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیرس اولمپکس کیلئےپاکستانی ایتھلیٹس کیتیاریوں کومشکلات کا سامنا ہے۔وہ تنہاء تیاریاں کرنا چاہتے ہیں لیکن پنجاب اسٹیڈیم میں بہت زیادہ رش کی وجہ سے ان کی تیاریاں متاثر ہورہی ہیں۔ ایتھلیٹس نے الگ ٹریننگ سنٹر کا مطالبہ کر دیاہے۔ارشد ندیم کی جیولن تھرو کے لیے پہلے گراؤنڈ خالی کرانا پڑتا ہے۔کوچ سلمان اقبال بٹ آوازیں لگاتے ہیں ، دیگر کھلاڑیوں کوجیولین سے بچنے کے لئے کہتے ہیں ارشد ندیم کو کئی مرتبہ کھلاڑیوں کے درمیان سے گزرنے کی وجہ سے تھرو روکنا پڑتی ہے ۔