بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال کا 1 گیند پر 13 رنز کا منفرد ریکارڈ

16 جولائی ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہرارے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال نے 1گیند پر 13 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار یہ حیران کن،نا قابل یقین اور منفرد ریکارڈ بنا ہے۔اتوار کو زمبابوے کے خلاف پانچویںٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ میں اوپنر یشسوی جیسوال نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر 12 رنز بنا کر تاریخ رقم کر دی۔ا نہیںپہلی ہی گیند فل ٹاس کرائی گئی جس پر بھارتی بلے باز یشسوی جیسوال نے ڈیپ اسکوائر لیگ پر آرام سے چھکا لگا دیا۔امپائر نے اس گیند کو نو بال قرار دیا تو بھارت کو بغیر کسی گیند کے 7 رنز حاصل ہوئے اور ساتھ میں فری ہٹ بھی مل گئی۔سکندر رضا کی اگلی گیند پر جیسوال نے ایک بار پھر شاٹ لگاتے ہوئے گیند کو باؤنڈری کے پار پہنچا دیا۔