برلن( نیوز ڈیسک)جرمنی کی ریاست بیدن ورتمبرگ کے قصبے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک شخص نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا اور بعد میں خودکشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لوٹلنگین قصبے میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے نے حملے کے بعد خودکشی کر لی پولیس کا کہنا ہے کہ لوٹلنگین قصبے کے ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ سے 2 خواتین شدید زخمی ہیں۔ غیرملکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ واقعہ گھریلو ناچاقی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔
میڈرڈ اسپین سے تعلق رکھنے والے سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار اور 22گرینڈ سلیم جیتنے والے رافیل نڈال نے اگلے...