واشنگٹن( نیوز ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جلسے میں شریک ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ اس نے قریبی عمارت کی چھت پر ایک مسلح شخص کو دیکھا، جو کرالنگ کرتا آگے بڑھ رہا تھا۔برطانوی ٹی وی کو عینی شاہد نے بتایا کہ میں نے پولیس اہلکار کو مشتبہ شخص کی موجودگی سے آگاہ کر دیا تھا۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص مجھ سے تقریباً 50فٹ دور تھا، اس کی بندوق بالکل واضح طور پر دیکھی جا سکتی تھی، پولیس کو بتایا تھا تاہم اہلکار کو پتہ ہی نہیں تھا کہ ہو کیا رہا ہے۔ٹرمپ پر حملے کے عینی شاہد نے کہا ہے کہ اس صورتِ حال میں، اپنے ذہن میں یہ سوچ رہا تھا کہ آخر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت خطاب جاری کیوں رکھے ہوئے ہیں، اہلکاروں نے انہیں اسٹیج سے نیچے کیوں نہیں اتارا۔عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دو تین منٹ سے میں اہلکاروں سے کہہ رہا تھا مگر انہوں نے نوٹس نہیں لیا، اوپر موجود سیکریٹ سروس کے اہلکار ہمیں نیچے دیکھ رہے تھے اور میں بار بار نشاندہی کر رہا تھا کہ وہاں حملہ آور موجود ہے اور پھر 5گولیاں چلنے کی آواز آئی۔واضح رہے کہ امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔
میڈرڈ اسپین سے تعلق رکھنے والے سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار اور 22گرینڈ سلیم جیتنے والے رافیل نڈال نے اگلے...