والد امریکہ کو بچانے کی جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ٹرمپ جونیئر

16 جولائی ، 2024

واشنگٹن( نیوز ڈیسک)امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے اپنےبیان میں کہا کہ ان کے والد امریکہ کو بچانے کی جنگ سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے والد اور ان کے ساتھیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کرنے پر وہ سب کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔ایوانکا ٹرمپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بروقت محفوظ جگہ منتقل کرنے پر سیکریٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر تمام افسران کا بھی شکریہ ادا کیا۔