برمنگھم(پ ر )اوور سیز پاکستان کشمیر ویلفیئر کونسل کا ایک اجلاس زیر صدارت راجہ شکیل حیدر برمنگھم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں میں جنرل سیکرڑی مرزا فیصل محمود، نائب صدر راجہ عبدالقیوم، سیکرڑی انفارمیشن غلام بنی عامر، نائب صدور خاور عباس شاہ، چوہدری عارف، حیدر عباس شاہ، راجہ زین کیانی اور لیڈیز ونگ کی صدر زبیدہ بیگم اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔ مرزا فیصل محمود نے اجلاس میں برطانیہ کے حالیہ عام انتخابت میں کامیاب تمام پاکستانی اور کشمیری برٹش نژاد ممبران کو ممبر آف پارلیمنٹ منتخب ہونے پر اور شبانہ محمود کو وزیر بنے پر مبارک باد دیتے توقع ظاہر کی کہ تمام منتخب ممبران اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی بے لوث خدمت کریں گے ۔اجلاس میں پاکستان کی موجودہ حکومت فیصلے پر بھی شدید تنقید کی گئی جس کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے فضائی ٹکٹ پر ایک لاکھ روپیہ ٹیکس لگایاگیا ۔اجلا س میں کہا گیا کہ ہونا تو یہ چا ہئے تھا کہ کثیر زر مبادلہ بھیجنے پر دنیا بھر میں بسنے والے ایک کرورڑ سے زائد پاکستانیوں کی قربانیوں کو سراہا جانا چاہیے تھا اور ان کے لئے کسی بڑے پیکیجکا اعلان کیا جانا چاہئے تھا اور ٹورسٹ انڈسٹری کو فروغ دیتے ہوئے اورسیز پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے لوگوں کو اپنے ملک کی طرف راغب کیا جانا چاہئے تھا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پہلے ہی پی آئی اے انٹرنیشل روٹس بند ہونے کی وجہ سے بیرون ممالک میں بسنے والی فیملیز کا پاکستان سفر کرنا کم ہو گیا تھا اور اب اس طرح کے اقدامات کرنے سے پاکستان کو نا قابل تلافی نقصات اٹھانا پڑیں گے ۔ اجلاس میں حکومت پاکستان سے یہ ٹیکس فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ اس طرح اوورسیز پاکستانی اپنے وطن میں سرمایہ کاری نہیں کر سکیں گے۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...