ویانا (اکرم باجوہ) امام بارگاہ العصر اسلامک سنٹر ویانا میں یکم محرم الحرام سے لیکر یومِ عاشور تک روزانہ مجلسِ اعزا کا انعقاد کیاجارہا ہے۔دس ڈسٹرکٹ ویانا کے مقامی ہال میں شام کو کیا جاتا ہے اسی سلسلہ میں محرم الحرام کی مناسبت سے آٹھویں محرم الحرام کی مجلس اعزا کا انعقاد کیا گیا ۔ مجلس میں مومنین ؤ مومنات اور بچے کثیر تعداد میں اہلبیت کی محبت میں شرکت کرتے ہیں ۔مولانا سید تسلیم حسین کاظمی نے آٹھویں محرم الحرام کی مناسبت سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے جسم اور روح کو پیدا کیا اگر انسان حلال کھائے گا تو قلبی سکون ہوگا اور حرام کھایا جائے تو قلبی سکون نہیں ہوگا ۔اللہ پاک نے جسم اور روح کی اور جسم کے عزا کی خوراک پیدا کی ہے اور اگر روحانی سکون چاہیے تو اہلبیت سے محبت اور پیار کریں۔ انہوں نے حضرت یا غازی عباس علمدار اور دوسرے شہداء کربلا میں ہونے والے مصائب پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی اس سے قبل مجلس اعزا کا آغاز تلاوت کلام پاک آغا مہدی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور نظامت کے فرائض سید بلال کاظمی نے ادا کیے اور اشعار کی صورت میں شہداء کربلا کے شہیدوں کو اخراج تحسین پیش کرتے رہے ربائی ،منقبت سید حسن نقوی، سید رضوان سعید پیش کیں۔نماز مغربین کے بعد علم حضرت یا غازی عباس علمدار برآمد کیا گیا اور حاضرین مومنین نے سینہ کوبی اور اعزا داری کی ۔ علامہ سید تسلیم حسین کاظمی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ غم اور صبر کا درس دیتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اہلبیت سے محبت کرنے سے ہی انسان اپنی منزلیں پا سکتا ہے مجلس کے اختتام پر حاضرین شرکاء میں لنگر حسینی تقسیم کیا گیا ۔
اوسلو فرینڈز کمیٹی آف ناروے کے زیر اہتمام عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا...
پیرس یوکرینی صدر زیلنسکی نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ پیرس میں اہم ملاقات کی ہے۔ یوکرین کے صدر...
لوٹن لوٹن کی بزرگ شخصیت حاجی چوہدری محمد صدیق کی وفات پر برطانیہ کے مختلف علاقوں سے کمیونٹی افراد نے ان کی...
بریڈفورڈ ویسٹ یارکشائر پولیس کو لاپتہ 15سال ز اکرمحمدمغل کی لاش بریڈفورڈ چیلو ڈین ریزروائر میں سے مل گئی...
سلاؤ اوورسیز پاکستانی و کشمیری ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں، ان کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں و...
لیڈز دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی دماغی صحت کا دن منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا مقصد دماغی صحت کے بارے میں...
مدینہ منورہ مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 52لاکھ 78ہزار 896نمازیوں اور زائرین کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم...
ایتھنز یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں مسلم کمیونٹی گریس کے زیر اہتمام شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں...