مخصوص نشستوں کے متعلق فیصلہ

مانچسٹر کی ڈائری ۔۔۔۔ ابرار حسین
16 جولائی ، 2024

پاکستان کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق پاکستان کی عدالت عظمی نے اپنے اکثریتی فیصلے میں تحریکِ انصاف کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں دینے کا جو حکم دیا ہے اور جس کے بعد تحریکِ انصاف قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی اس فیصلے کی بازگشت برطانیہ میں بھی سنی گئی نارتھ ویسٹ کے پاکستانی اور آزاد کشمیر کے باشندوں نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف تحریک انصاف ہی نہیں بلکہ مختلف نظریات سے متعلق سنجیدہ مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی چیدہ چیدہ شخصیات کا ردعمل تھا کہ اس فیصلے سے سپریم کورٹ نے خود اپنی ساکھ بچا لی ہے ورنہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تو واضح طور پر انصاف کا قتل کر دیا تھا خیال رہے کہ مئی میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو الاٹ کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا اور اب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بعض ارکان اپنی رُکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی اور ملک کی چاروں صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی 77مخصوص نشستوں پر ارکان اپنی نشستوں سے فارغ ہو جائیں گے۔ ان کی جگہ تحریکِ انصاف کی جانب سے جمع کرائی گئی ترجیحی فہرست کے مطابق ارکان اسمبلی آئیں گے یہ حق دار کو ان کا حق مل رہا ہے جو خوش آئند امر ہے۔ قومی اسمبلی میں خواتین کی 19اور تین اقلیتی نشستیں اب تحریکِ انصاف کو مل جائیں گی ۔فیصلے میں مخصوص نشستیں حکومت کو دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہاگیا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف تھا۔ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کا فیصلہ 5-8سے سنایا ہے اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے اور رہے گی، انتخابی نشان کسی سیاسی جماعت کوالیکشن لڑنے سےنہیں روکتا۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 80ارکان اسمبلی کی فہرست پیش کی، 80میں سے 39ارکان کا تعلق پی ٹی آئی سےتھا، پشاور ہائی کورٹ اورالیکشن کمیشن کافیصلہ غیرقانونی تھا۔ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا اہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نشستوں سے متعلق فہرست الیکشن کمیشن کو فراہم کرے اور نشستوں کیلئے درخواستیں 15دن میں جمع کرائے۔ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے کا اطلاق قومی اسمبلی اورتمام صوبائی اسمبلیوں پر ہوگا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ پنجاب، کےپی اور سندھ میں بھی مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دی جائیں ، پی ٹی آئی کے منتخب امیدواروں کو کسی اور جماعت یا آزاد امیدوار تصورنہ کیا جائے۔ پی ٹی آئی برطانیہ بھی جیت کا جشن منا رہی ہے اور چیف الیکشن کمشنر کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہے۔ فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی ارکان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہا۔ پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ’’آئین پاکستان کے‘‘ خلاف ورزی کرنے پر فوری استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کے رہنماؤں راجہ عبدالقیوم کونسلر راجہ محمد اقبال راجہ اجمل خان راجہ اسم لیاقت شیخ محمد فاروق راجہ اسرار احمد شیخ نثار احمد شیخ محمد منظور شیخ محمد یاسین راجہ بشارت خان راجہ محمد شکیل راجہ طارق خان چویدری مظہر ذوالفقار احمد راجہ گلستان خان راجہ الطاف خان راجہ زمان قمر حاجی راجہ محمد شبیر عمران مغل نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمران خان اور پی ٹی آئی کے حامیوں کو مبارکباد دی ہے جبکہ نارتھ ویسٹ کے دیگر سیاسی اور سماجی راہنماوں جن میں اولڈہم سے چویدری عمران انیلہ اسلم عالیہ ہاشمی سندس سلیم راجہ محمد ادریس نوید اختر بھٹی فردس چویدری شیخ سلیم محی الدین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان ہی پاکستان کی آخری امید ہیں جس سے اوورسیز پاکستانی کشمیری عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ کو ہر محاذ پر جاری و ساری رکھیں گے۔