جب سیدنا عمر فاروقؓ کو بدبخت لولو فیروز مجوسی نے نیزہ مارا تو آپؓ کو دودھ پلایا گیا جو پسلیوں کی طرف سے نکل گیا۔ طبیب نے کہا اے امیر المومنین! وصیت کردیجئے، اس لئے کہ آپ مزید زندہ نہیں رہ سکتے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے کو بلایا اور کہا میرے پاس حذیفہ بن یمان کو لاؤ، حذیفہ بن یمان وہ صحابی رسول تھے جن کو رسول اللہ ﷺ نے منافقین کے ناموں کی لسٹ بتائی تھی جس کو اللہ، اللہ کے رسول ﷺ اور حذیفہؓ کے علاوہ کوئی نہی جانتا تھا۔ حذیفہ رضی اللہ عنہ حاضر ہوئے تو امیر المومنین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ گویا ہوئے جب کہ خون آپ کی پسلیوں سے رس رہا تھا۔ حذیفہ ! میں تجھے اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا رسول اللہ ﷺ نے میرا نام منافقین میں لیا ہے کہ نہیں؟ حذیفہ رضی اللہ عنہ روتے ہوئے کہنے لگے، اے امیر المومنین ! یہ میرے پاس رسول اللہ ﷺ کا رازہے، میں اس کو مرتے دم تک کسی کو نہیں بتا سکتا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے، حذیفہ! بلاشبہ یہ رسول اللہ ﷺ کا راز ہے بس مجھے اتنا بتا دیجئے کہ رسول اللہ ﷺ نے میرا نام منافقین کے جدول میں شمار کیا ہے یا نہیں؟ حذیفہ کی ہچکی بندھ گئی، روتے ہوئے کہنے لگے! اے عمر! میں صرف آپ کو یہ بتا رہا ہوں اگر آپ کے علاوہ کوئی اور ہوتا تو میں کبھی بھی اپنی زبان نہ کھولتا، وہ بھی صرف اتنا بتاؤں گا کہ رسول اللہ ﷺ نے آپ کا نام منافقین میں شمار نہیں فرمایا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ یہ سن کر اپنے بیٹے عبداللہ سے کہنے لگے، عبداللہ اب صرف میرا ایک معاملہ دنیا میں باقی ہے، پسر جانثار کہنے لگا، ابا جان بتایئے وہ کون سا معاملہ ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ گویا ہوئے بیٹا، میں رسول اللہ اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں دفن ہونا چاہتا ہوں۔ اے میرےبیٹے! ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس جاؤ اور ان سے اجازت طلب کرو کہ عمر اپنے ساتھیوں کے پہلو میں دفن ہونا چاہتا ہے۔ ہاں بیٹا، عائشہ رضی اللہ عنہ کو یہ نہ کہنا کہ امیرالمومنین کا حکم ہے بلکہ کہنا کہ آپ کا بیٹا عمر آپ سے درخواست گزار ہے۔ ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہنے لگیں، میں نے یہ جگہ اپنی قبر کے لئے مختص کر رکھی تھی لیکن آج میں عمر ؓکیلئے اس سے دستبردار ہوتی ہوں عبداللہؓ مطمئن لوٹے اور اپنے ابا جان کو اجازت کا بتایا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ سن کر اپنے رخسار کو زمین پر رکھ دیا، آداب فرزندی سے مامور بیٹا آگے بڑھا اور باپ کے چہرے کو گود میں رکھ لیا۔ باپ نے بیٹے کی طرف دیکھا اور کہا اس پیشانی کو زمین سے کیوں اٹھایا؟ اس چہرے کو زمین پر واپس رکھ دو، ہلاکت ہوگی عمر کے لئے اگر اس کے رب نے اس کو قیامت کے دن معاف نہ کیا! رحمک اللہ یا عمر۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیٹے عبداللہ کو یہ وصیت کرکے اس دارفانی سے کوچ کر گئے کہ جب میرے جنازے کو اٹھایا جائے اور مسجد نبویﷺ میں میرا جنازہ پڑھا جائے تو حذیفہ پر نظر رکھناؒ کیونکہ اس نے وعدہ توڑنے میں تو شاید میرا حیا کیا ہو لیکن دھیان رکھنا وہ میرا جنازہ بھی پڑھتا ہے یا نہیں؟ اگر تو حذیفہ میرا جنازہ پڑھے تو میری میت کو رسول اللہ ﷺ کے گھر کی طرف لے کر جانا اور دروازے پر کھڑے ہو کر کہنا، یا ام المومنین اے مومنوں کی ماں، آپؓ کے بیٹے عمر کا جسد خاکی آیا ہے، ہاں یہاں بھی یاد رکھنا، امیرالمومنین نہ کہنا۔ عائشہ رضی اللہ عنہا مجھ سے بہت حیا کرتی ہیں،ؒ اگر عائشہ رضی اللہ عنہا اجازت مرحمت فرما دیں تو ٹھیک، اگر اجازت نہ ملے تو مجھے مسلمانوں کے عام قبرستان میں دفنا دینا۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ابا جان کا جنازہ اٹھایا گیا تو میری نظریں حذیفہ پر تھیں۔ حذیفہ آئے اور انہوں نے ابا جان کا جنازہ پڑھا میں یہ دیکھ کر مطمئن ہوگیا اور ابا جان کی میت کو عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر کی طرف لے کر چلے جہاں ابا جان کے دونوں ساتھی آرم فرما رہے تھے۔ دروازے پر کھڑے ہو کر میں نے کہا، اماں جان! آپؓ کا بیٹا عمر دروازے پر کھڑا ہے، کیا آپؓ اس کو دفنانے کی اجازت دیتی ہیں! اماں عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا، مرحبا امیرالمومنین کو اپنے ساتھیوں کیساتھ دفن ہونے پر مبارک ہو، رضی اللہ عنہم و رضوا عنہ، اللہ راضی ہو عمر سے جنہوں نے زمین کو عدل کیساتھ بھر دیا پھر بھی اللہ سے اتنا زیادہ ڈرنے والے، اس کے باوجود کہ رسول اللہ ﷺ نے عمر کو جنت کی خوشخبری دی۔
بے روزگاری کے مسئلے کا حل تلاش کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے مگر بدقسمتی سے پاکستان میں سیاسی بحران کی...
نوابزداہ نصر اللہ خان کی وفات کے 21سال بعد صدر آصف علی زرداری نے انکی جمہوری خدمات کے اعتراف میں انہیں...
کیا ہو جو غلط اقدام تم نے لگادو دوسروں کا نام اُس پرسکھایا ہے یہ چیلوں کو گُرو نے قصور اپنا مگر الزام اُس پر
ٹارگٹ ……مبشر علی زیدیمیں نے موبائل فون استعمال کرنا چھوڑ دیا ہے،ڈوڈو نے انکشاف کیا۔کیوں؟ میں نے حیران ہوکر...
اگر دنیا بھر کے امیر ترین افراد کی فہرست دیکھی جائے تو پہلے پانچ سو افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق امریکا سے...
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران درآمدات میں تقریبا 14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔...
اس میں کوئی دورائے نہیں ہیں کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ادیان کے مطالعے کے ماہر ہیں۔ لیکن کوئی دونکتے سمجھا دے کہ کیا...
ہزاروں سال سے انسانی تاریخ کا رہنما اصول ایک ہی ، قوموں کے عروج و زوال کی کہانی سیاسی استحکام یا عدمِ استحکام...