محمود خان اچکزئی سرکار ی اراضی پر قبضے کے کیس سے بری

16 جولائی ، 2024

کوئٹہ ( آن لائن ) چیئرمین پی کے میپ محمود خان اچکزئی کارِ سرکار میں مداخلت اور سرکاری اراضی پر قبضے کے کیس سے بری ہو گئے۔بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے محمود خان اچکزئی کو 2کیسز، کارِ سرکار میں مداخلت اور زمین پر قبضے کے کیس سے بری کرنے کا حکم سنایا گیا ہے۔یاد رہے کہ پولیس اور انتظامیہ نے رواں سال مارچ میں محمود خان اچکزئی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔