بھارتی پابندیوں کے باوجود سری نگر میں محرم کا جلوس نکا لاگیا

16 جولائی ، 2024

سری نگر(کے پی آئی) کشمیریوں نے سری نگر میں بھارتی پابندیوں کی پراوہ نہ کرتے ہوئے عاشورہ کا جلوس نکالا عزاداروں نے کہا کہ ہم امام حسین کے پیغام کو آگے لے جاتے ہیں ، جو ہمیشہ انصاف اور مظلوموں کے لیے کھڑے رہے۔۔ سری نگر میں عزاداروں نے فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی بھی کیاسرینگر میں یہ جلوس کرن نگر کے علاقے میں گرو بازار سے شروع ہوا اور ڈل گیٹ پر ختم ہوا۔ اس دوران عزاداروں نے کہا کہ ہم امام حسین کے پیغام کو آگے لے جاتے ہیں ، جو ہمیشہ انصاف اور مظلوموں کے لیے کھڑے رہے۔