فون ٹیپنگ کی اجازت کیخلاف درخواست لارجر بنچ کو بھیجنے کی سفارش

16 جولائی ، 2024

لاہور ( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دیئے جانے کیخلاف ایک اور درخواست لارجر بنچ کو بھیجنے کی سفارش کر دی۔جسٹس فاروق حیدر نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کا حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے، موجودہ درخواست کے حتمی فیصلے تک مذکورہ نوٹیفکیشن کے حوالے سے کارروائی کو معطل کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم کو ارسال کر دی۔جسٹس فاروق حیدر نے اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو اجتماعی سماعت کیلئے لگانے کی سفارش بھی کی ہے۔