کوئی سیاسی جماعت ختم نہیں ہوسکتی، ن لیگ نے یہ داغ بھی لگوا لیا، ایم کیو ایم انٹرنیشنل

16 جولائی ، 2024

لندن (جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی عائد کرنے جیسے فیصلوں سے سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر تو پابندی لگائی ہوسکتی، لیکن کوئی عوامی سیاسی جماعت ختم نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے اپنے بیان میں اسفسار کیا کہ کیا عوام یہ فیصلہ مانیں گے؟ ترجمان نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کے دامن پر ایک یہی داغ باقی تھا آج انہوں نے وہ بھی لگوالیا!