سپر ہائی وے پولیس مقابلہ 2ملزمان ہلاک

16 جولائی ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے پر مبینہ مقابلہ میں 2ملزمان ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانہ کی حدود سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کے ساتھ پولیس نے مقابلہ کے بعد 2ملزمان کو ہلاک کردیا۔ہلاک ملزمان کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی تاہم ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ملزمان کو شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔