صومالیہ: موغادیشو میں ریسٹورنٹ کے باہر کار بم دھماکا، 5 افراد ہلاک

16 جولائی ، 2024

کراچی(نیوزڈیسک)صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ریسٹورنٹ کے باہر کار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہو گئے۔ صومالین پولیس کے مطابق ایوان صدر سے قریب ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔صومالین پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکا گزشتہ رات اس وقت کیا گیا جب لوگ ٹی وی پر یورو فٹ بال کپ 2024 کا فائنل دیکھ رہے تھے۔موغادیشو میں ہونے والے کار بم دھماکے سے قریبی عمارتوں اور 10 گاڑیاں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔دھماکے کے تمام زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔خبر راساں ایجنسی کے مطابق صومالیہ کے عسکریت پسند گروپ الشباب نے اس دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔