24سال قبل جیکب آباد میں 2افراد کو قتل کر کے فرارہونے والے 2ملزمان خفیہ اطلاع پر گرفتار

16 جولائی ، 2024

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ہوسٹری پولیس نے 24سال قبل جیکب آباد میں 2افراد کو قتل کر کے فرارہونے والے 2ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران گرفتار کرلیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ہوسٹری طفیل احمد بھٹو نے ایک خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران 24سال قبل ہونے والی قتل کی واردات کے بعد مفرور ہوکر حیدرآباد میں رہائش اختیار کرنے والے 2ملزمان صوبھو اورشاہنواز کو گرفتار کرلیاہے۔ ایس ایچ او ہوسٹری نے کہا کہ گرفتار ملزمان 24سال قبل جیکب آباد کے علاقے میںدھانی برادری کے دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جس کے بعد فرارہوگئے تھے۔ دونوں ملزمان ہوسٹری کے علاقے میں رہ رہے تھے ‘قتل کیس کے مفرور ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کے دوران دونوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔