وزیر داخلہ محسن نقوی کی سینیٹ رکنیت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

16 جولائی ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) وزیر داخلہ محسن نقوی کی سینیٹ کی رکنیت کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ شہری محمد فہد شبیر نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے ذریعے دائر درخواست میں وزارت قانون ، وزارت بین الصوبائی رابطہ ، سیکرٹری داخلہ ، محسن نقوی ، الیکشن کمیشن اور پی سی بی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر ہونے کے باعث رکن پارلیمنٹ بننے کیلئے نااہل قرار پائے تھے اور ان کی نااہلی اب بھی برقرار ہے۔ پی سی بی کے آئین کی شق 7 کے مطابق چیئرمین پی سی بی آفیسر آف پرافٹ ہوتا ہے۔ آئین پاکستان کے آرٹیکل 63 ڈی کے مطابق آفس آف پرافٹ چلانے والا رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتا۔