کراچی(اسٹاف رپورٹر) داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے روہڑی سکھر میں واقع سینٹر فار انٹر پرینیور شپ مینجمنٹ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز میں داخلے کے خواہشمند طلباء کی مدد کیلئے ضلع کونسل سکھر نے مالی اعانت کااعلان کیا ہے ۔ ضلع کونسل سکھر سینٹر فار انٹرپرینیور شپ مینجمنٹ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ و طالبات کے داخلہ پروسیسنگ چارجز اور ڈی سی ایس اسکالرشپ کے تحت اہل طلباء کی پہلے سال کی ٹیوشن فیس ادا کرے گی۔ مذکورہ اعلان اور فوائد کی فراہمی کا فیصلہ داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور ضلع کونسل سکھر کے درمیان آن لائن میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ داؤد یونیورسٹی کی جانب سے اجلاس کی صدارت وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (تمغہ امتیاز) جبکہ ضلع کونسل سکھر کی جانب سے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے اجلاس کی صدارت کی ۔
رائے پور شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں فورسز نے ایک آپریشن کے دوران کم از کم 36 افراد ہلاک کر دیے...
دیرالبلاح ۔ غزہ غزہ میں بے گھر مائیں اپنے نو مولود بچوں کی نگہداشت کے حوالے سے فکر مند ہیں ۔ گزشتہ سال غزہ...
کراچی عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم آئینی عدالت کے حامی نہیں ہیں، آئینی...
اسلام آباداحتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشری بی بی کیخلاف190ملین...
ٹنڈو باگو پی ٹی آئی کا احتجاج اور دھرنا اسلام آباد میں ہورہاہے تاہم ہفتے کی شام اچانک ٹنڈو باگو پولیس کی...
طائف سعودی عرب کی طائف میونسپلٹی نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے نجی کمپنی سے ’بٹرفلائی ڈوم‘ بنانے کا معاہدہ...
لاہورمحکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام تعلیمی بورڈز کو ضم کرکے چیئرمین بورڈ کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس...
نئی دہلی مودی سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے منی پور میں حالات اس قدر تشویش ناک ہو چکے ہیں کہ اب جتھوں نے...