ملک میں موسمیاتی تبدیلی پر ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت ہے، ماہرین

16 جولائی ، 2024

کراچی ( نیوز ڈیسک )کراچی پریس کلب کی اسکلز ڈویلپمنٹ کمیٹی اور گلوبل اویرنس اینڈ امپاورمنٹ نیٹ ورک کے اشتراک سے بڑھتی ہوئی آبادی کے موسمیاتی تبدیلی پر اثرات کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز ، سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد ، محکمہ سماجی بہبود کی ڈائریکٹر سعیدہ شیخ، سماجی رہنما مہناز رحمان، کلائمنٹ ایکشن سینٹر کے سربراہ یاسر حسین،ماہر ماحولیات نعیم قریشی اور سیکریٹری اسکلز ڈویلپمنٹ کمیٹی ثاقب صغیر نے اظہار خیال کیا۔سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آبادی کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلی کی صورتحال مزید خراب تر ہو رہی ہے ۔ ملک میں موسمیاتی تبدیلی پر ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔اس حوالے سے حکومت، نجی اداروں کے ساتھ ساتھ علما کرام کو بھی اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔پروگرام کے مہمان خصوصی چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفرازنے کہا کہ ملک میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ درختوں کی کٹائی اور بڑھتی ہوئی آبادی ہے۔