رومان ساجد کے قاتل کو پھانسی دی جائے،مظاہرین کا مطالبہ

16 جولائی ، 2024

نیو یارک ( نمائندہ خصوصی۔ عارف الحق عارف )نیو یارک میں کشمیر یوں نے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کے غزہ کے مظلوموں کے حق میں دھرنے کے ایک خادم نوجوان رومان ساجد کی مظلومانہ شہادت کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور اس کو پھانسی لگا کر کیفر کردار تک پہچانے کے مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ اگر اس قاتل کے خلاف ایف آئی آر نہ کاٹی گئی اوراس کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو وہ آئندہ ہفتے اقوام متحدہ میں پوری دنیا کے نمائندوں کی موجودگی میں مظاہرہ کریں گے اور ان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس تک جاری رکھیں گے یہ کشمیری نوجوان رومان ساجد باغ آزاد کشمیر کے ایک غریب خاندان سہارا تھا جو ظالم نے چھین لیا۔