ٹرانسپورٹ کینیڈا کے وفد کی جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کی اسیسمنٹ شروع

16 جولائی ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) اقوام متحدہ کی انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ‘ متحدہ عرب امارات جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کے بعد ٹرانسپورٹ کینیڈا کا دو رکنی وفد پیر 15جولائی 2024ءکو پاکستان کے چار روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا ہے۔ کراچی پہنچتے ہی ٹرانسپورٹ کینیڈا کی ٹیم نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی کی ایوی ایشن سکیورٹی کی اسیسمنٹ کا آغاز کر دیا۔ ٹرانسپورٹ کینیڈا کی ٹیم نے ٹرانسپورٹ سکیورٹی انسپکٹر محترمہ باربرا ڈیوریڈ اور عبدالواحد شامل ہیں۔