نئیٹیکسیشن رجیم پر سرمایہ کاری کا کوئی امکان نہیں

16 جولائی ، 2024

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)چیئرمین ڈرائی پورٹ سیالکوٹ عبد الوحید ضدل اور چیئرمین پاکستان کارگو محمد یوسف نے کہا کہ اس وقت ملک میں سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی قیمت کا ہے، 80 فیصد مسائل بجلی کی قیمت کے باعث ہیں، آئی پی پیز کے نظام کی وجہ سے معاشی مسائل بڑھے ہیں،بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سب سے بڑا خطرہ سیاسی عدم استحکام ہے، اس ٹیکسیشن رجیم اور شرح سود پر سرمایہ کاری کا کوئی امکان نہیں ہے، باہر سے کوئی اپنا پیسہ کیوں لائے گا جب مقامی لوگ سرمایہ کاری نہیں کر رہے، شرح سود، انرجی کی قیمت اور ٹیکسوں میں کمی ضروری ہے،ہنرمند ملک سے ہجرت کر رہے ہیں ایکسپورٹ میں مزید کمی کا خدشہ ہے ، ٹیکس سلیب بڑھنے کے بعد لوگ کیش میں تنخواہیں لینے اور دو اکاؤنٹس میں تنخواہیں لینے کے راستے ڈھونڈیں گے۔