بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیںطلب

16 جولائی ، 2024

لاہور (خبر نگار)ٹی ڈی اے پی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ریاض انٹرنیشل سپورٹس ایکسپو‘‘ میں شرکت کے لئے 18جولائی تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔3روزہ نمائش ریاض میں 7 سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی۔