صدارتی انتخابات میں بہت خطرات ،غیر ملکی عناصر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ، جو بائیڈن

16 جولائی ، 2024

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ناکام قاتلانہ حملے کی کوشش کے بعد قوم سے متحدہ ہونے کی اپیل کردی جبکہ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن کے ریمارکس کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا امریکا کو متحد کریں۔جو بائیڈن نے گزشتہ روزوائٹ ہاوس میں قوم سے مختصر خطاب میں کہا کہ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے کے محرکات ابھی نہیں پتا چلا، ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی ضرورت ہے ۔