پاکستان سے برطانیہ لے جائی گئی کارسے ہتھیاربنانے کے آلات برآمد

16 جولائی ، 2024

لندن (آئی این پی)پاکستان سے برطانیہ منگوائی گئی کار سے ہتھیار بنانے کے آلات برآمد ہوئے‘یاسرخان نامی شخص کو حراست میں لے لیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن گیٹ ویک پورٹ پر پاکستان سے آئی کار میں سے ہتھیار بنانے کے آلات برآمد ہوئے ہیں، آلات کار کے فیول ٹینک کے اندر اور بونٹ کے نیچے چھپائے گئے تھے ۔