فلوریڈا، خفیہ دستاویزات کیس خارج ،ٹرمپ کیلئےبہت بڑی کامیابی

16 جولائی ، 2024

میامی (اے ایف پی) ڈونلڈ ٹرمپ کی تعینات کردہ فلوریڈا کے جج نے سابق صدر کے خلاف اعلیٰ خفیہ دستاویزات کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنے کے الزام میں فوجداری مقدمے کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی کونسل جیک اسمتھ کی تقرری کا طریقہ غلط تھا۔یہ فیصلہ ٹرمپ کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے، جن پر وائٹ ہاؤس سے نکلنے کے بعد اعلیٰ ترین خفیہ دستاویزات رکھ کر قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ فلوریڈا کی جج کے ان کے خلاف مبینہ طور پر خفیہ دستاویزات کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنے کا مقدمہ خارج کر نے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف تمام عدالتی مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر کہا کہ فلوریڈا میں لاقانونیت کے خلاف فرد جرم خارج کرنا پہلا قدم ہونا چاہیے، جس کے بعد تمام ڈائن ہنٹس کو فوری طور پر خارج کر دیا جائے ۔