بنوں(نمائندہ جنگ) دہشتگردوں کی جانب سے بنوں کینٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا تمام دہشتگردوں کو مار دیا گیا ، آپریشن میں 3سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 53 زخمی ہو گئے،دہشت گردوں نے بارود سے بھاری گاڑی کینٹ کی باہر والی دیوار اور سپلائی ڈپوکیساتھ ٹکرائی ،زورداردھماکہ،کئی مکان ودنیں متاثر، دیواریں گرنے سے کئی افرادزخمی،دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسزکاطویل آپریشن،کئی گھنٹے فائرنگ کاتبادلہ،خواتین سمیت53زخمی،اعلیٰ الصبح دہشت گردوں نے بارود سے بھاری گاڑی کینٹ کی باہر والی دیوار اور سپلائی ڈپوکیساتھ ٹکرائی ، کوہاٹ گیٹ اور جمعہ خان روڈ کے درمیاں واقع سپلائی ڈپو پر دہشتگردوں نے حملہ کرتے ہوئے بارود سے بھاری گاڑی دیوار کے ساتھ ٹکرا کر زور دھماکہ ہوا ، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ نزدیکی علاقوں کے مکانات متاثر جبکہ دکانات کے شٹر اور شیشے ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں چار خواتین سمیت 7افراد زخمی ہوگئے دھماکے کی شدت کی وجہ سے بنوں شہر کے سرکاری دفاتر مارکیٹوں اور سپلائی لائن میں کئی گھروں کی دیواریں گرنے سے بھی کئی افراد زخمی ہوئے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کی جانب جانے والے راستوں کو مکمل طور پر سیل کرکے آپریشن شرو ع کیا گیا جوکہ کئی گھنٹے تک جاری رہا آپریشن میں ایس ایس جی کمانڈوز ، ایف سی نے حصہ لیا بنوں شہر کے اکثر یتی علاقوں میں بالا خانوں پلازوں اور دکانات کے ششے گرنے سے بھی کئی افراد زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں دھماکے میں زخمی ہونے والے خواتین اور مردوں کو ڈی ایچ کیو ،خلفیہ گل نواز میڈیکل کمپلیکس اور بعض کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ۔بنو ں دہشت گردوں کی جانب سے بارود سے بھری گاڑی سپلائی ڈیو اور کینٹ کے باہر دیوار سے ٹکرانے کے بعد زور دار دھماکوں اور فائرنگ سے مریضہ خاتون بھی شدید زخمی بھی ساتھی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور ریفر کردیا گیا بدقسمت خاتون اُمید لئے زنانہ ہسپتال جارہی تھی کہ اس دوران بنوں کوہاٹ روڈ پر واقع جمعہ خان روڈ پر سپلائی ڈیو کے دیوار کے ساتھ بارودی مواد کے دھماکے اور بعدازاں خود کش حملے کے نتیجے میں سورانی بازیدہ کی رہائشی خواتین بھی نشانہ بن گئیں مذکورہ خواتین بچے کی پیدا ہونے کی اُمید پر زنانہ ہسپتال جاہی تھی کہ اس دوران نامعلوم دہشتگردوں کے حملہ کے وقت پاس سے گزار رہی تھی کہ وہ چنگ چی رکشہ بھی زد میں آگیا۔دھماکے کے بعد شہر اور ملحقہ علاقے خالی ہوگئے جبکہ بنوں کینٹ کی جانب جانے والے راستے سنسنان پڑرہے ۔ بنوں خودکش حملے سے قریبی پریس کلب کی عمارت کو شدید نقصان پہنچاء پریس کلب پر لگے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ بالائی منزل ہال اور سلینگ کو بھی شدید نقصان ہوا ۔
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی اخبار کی...
لاہورپنجاب کی سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نےʼانٹرنیشنل مدرز ڈےʼ پر تمام ماؤں خاص طور پر شہدا کی ماؤں کو...
لاہور لاہور اور گردو نواح میں رات گئے تیز آندھی چلنے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی...
لاہور پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈوپنگ کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے زیرہ ٹالرینس پالیسی کا اعلان کر دیا۔پی ایچ...
لاہور پاکستان نے اسٹریٹ چائلڈ عالمی کپ ٹورنامنٹ 2026 میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 30...
لاہور شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا بڑا اعزاز اپنے نام کر...
شیخوپورہوفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارت کو بنیان المرصوص کے تحت...
اسلام آ باد پاکستان سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4077 عازمین...